وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

ہفتہ کے روز وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.