پاکستان کے ہرشہری کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے ہرشہری کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے،افواج، ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمت سے ڈٹے ہیں، پاکستان ایک باوقار ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور پائے گا۔ افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور معلوماتی جنگ نئے محاذ ہیں، قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، افواج، ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہمت سے ڈٹے ہیں۔ پاکستان ایک باوقار ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور پائے گا۔

فیلڈ مارشل جی ایچ کیو راولپنڈی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء نے جی ایچ کیو راولپنڈی کادورہ کیا،جہاں شرکاء کوعلاقائی وداخلی سیکیورٹی صورتحال اورقومی سلامتی پربریفنگ دی گئی، وفدکی فیلڈمارشل سیدعاصم منیرسے ملاقات ہوئی، جس کے دوران سوال جواب کاسیشن بھی ہوا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ خطہ جیوپولیٹیکل مقابلے، سرحدپار دہشت گردی اورہائبرڈخطرات سے گزررہاہے،بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور معلوماتی جنگ نئے محاذ ہیں، افواج، ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمت سے ڈٹے ہیں۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے،اور دنیامیں اپنامقام حاصل کرے گا،معرکہ حق میں پیشہ ورانہ کارکردگی سے پاکستان کا عالمی قد بڑھاہے،فیلڈمارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہماری بڑی طاقت قومی وحدت ہے،دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے،پاکستان کے ہرشہری کاتحفظ اولین ترجیح،کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا،پائیدارامن واستحکام کیلئے قومی ہم آہنگی اورادارہ جاتی تعاون ناگزیرہے،شرکاء کو غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف جاری ملک گیرکارروائیوں سمیت اسمگلنگ،منشیات اورمنظم جرائم کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا،جبکہ غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی اوربارڈرکنٹرول اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.