پی ایس ایل بحرانوں کی زد میں، تمام فرنچائز سے نیا معاہدہ کرنے کا فیصلہ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ہر گزرتے روز کے ساتھ ہی نئے نئے بحرانوں کا شکار ہونے والی پی ایس ایل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کیساتھ نیا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگلے ایک ہفتے میں کنٹریکٹ ری نیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائز کو بھیجے جائیں گے‘کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائز کی پھر نیلامی ہوگی۔ پی ایس ایل فرنچائز سے نئے معاہدے کی تیاری کر رہا ہے اس معاہدے میں روپیہ چلے گا یا ڈالر بڑی خبر آ گئی۔

دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کا فرنچائز سے 10 سالہ معاہدہ مکمل ہو رہا ہے اور اب لیگ فرنچائز سے نئے معاہدوں کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس معاہدے کا ڈرافٹ کیا ہوگا؟ اس میں پاکستانی روپیہ اہم ہوگا یا ڈالر چلے گا۔ پی ایس ایل کی ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور کر رہا ہے، اور نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائینگے۔

رپورٹ کے مطابق اگلے ایک ہفتے میں کنٹریکٹ ری نیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائز کو بھیجے جائیں گے۔ ری نیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائز کی پھر کھلی نیلامی کی جائے گی۔پی ایس ایل میں شامل 6 فرنچائز کے معاہدے رواں برس دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں اور گیارھویں سیزن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جا رہی ہے۔سال 2015 میں جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تھا تو پانچ ٹیموں میں سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کو 2.6 کروڑ ڈالر میں خریدا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.