حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بہو کیلئے رکھا گیا عظیم تحفے کا بتا دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کا جوڑا اپنی بہو کو دینا چاہتی ہیں۔پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعا سے کیا جائے، اس تقریب میں زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔ دعائے خیر کی تقریب کا سارا اہتمام گھر پر ہی کیا گیا تھا جو میرے لیے یادگار لمحہ تھی۔
ماہرہ خان کے مطابق میری دعائے خیر کے جوڑے کو ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا، اس جوڑے پر میں نے ہلکا پھلکا میک اپ جیولری اور پھولوں کے گہنے کے ساتھ چوٹی باندھی تھی۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ جوڑا میرے لیے بے حد خاص ہے، بہو کو سمجھاؤں گی کہ اس کا خیال رکھنا۔