خوارج کیخلاف بڑا آپریشن، 25 دہشتگرد مارے گئے، 5 جوان شہید

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔صوبہ خیبر پختوانخواہ کے علاقوں کرم اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کیخلاف زبردست آپریشن، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچے جن میں خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ جھڑپ کے دوران 5 سیکورٹی جوان شہید ہو گئے۔ شمالی وزیرستان اور کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ خودکش بمبار بھی مارے گئے شہداء نے وطن کے دفاع میں بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ دراندازی ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان، افغانستان کے وفود کے درمیان ترکی میں مذاکرات جاری تھے، جس سے افغان عبوری حکومت کے ارادوں پر سوال اٹھتے ہیں۔

وزیرستان کے علاقے اسپن وام اور کرم کے علاقے گھاکئی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ترجمان کے مطابق، اسپن وام کے آپریشن میں 15 خوارج مارے گئے جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے، جبکہ کرم میں جھڑپ کے دوران مزید 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عادل، سپاہی شاہ جہان اور سپاہی علی اصغر نے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

یہ دراندازی ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان ترکی میں مذاکرات جاری تھے، جس سے افغان عبوری حکومت کے ارادوں پر سوال اٹھتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بارہا کابل انتظامیہ سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ سرحدی نظم و ضبط یقینی بنائے اور اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ سیکیورٹی فورسز“عزمِ استحکام”کے وڑن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور کسی بھی بھارتی سپانسرڈ خارجی گروہ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ترجمان کے مطابق وطن کے دفاع میں شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، اور سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری ثابت قدمی سے مصروفِ عمل ہیں۔

شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ آپریشنز انجام دیکر 25 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جو قوم کے تحفظ کیلئے انکی عظیم قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے ان کارروائیوں کے دوران وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے 5 جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور انکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف کے مطابق قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا اور وطن عزیز میں امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.