حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر بہت مشکل میں تھا، بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا اپنے خرچے پر دبئی لے جاؤں گا، سینئر کھلاڑیوں نے پوری آزمائش کے دوران انہیں ذہنی طور پر مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے اسپنر عثمان طارق نے اپنے بولنگ ایکشن کے رپورٹ ہونے کے دوران پیش آئے چیلنجز پر گفتگو کر تے ہوئے کہاہے کہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تو آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا اپنے خرچے پر دبئی لے جاؤں گا۔
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں اسپنر عثمان طارق نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور مقررہ 4 اوورز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب ایکشن کال اپ ہوا یہ میرے کیریئر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا، مجھے یقین نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے لیکن میرا خاندان مضبوطی سے میرے ساتھ کھڑا رہا یہاں تک کہ اگر مجھے تشخیص کے لیے دبئی جانا پڑا تو اخراجات پورا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔
عثمان طارق کا کہنا تھا کہ کس طرح سینئر کھلاڑیوں نے پوری آزمائش کے دوران انہیں ذہنی طور پر مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔اسپنر کا کہنا تھا کہ شین واٹسن نے مجھے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سے کھلاڑیوں کو ایسے ہی معاملات سے گزرتے دیکھا ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں، یہ مشکل تھا لیکن الحمدللہ اب سب کچھ واضح رہے۔انہوں نے بتایا کہ شین واٹسن نے مجھے کہا کہ پریشان نہیں ہو میں اپنے دبئی لے کر جاؤں گا اور اخراجات بھی برداشت کروں گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے مشتبہ بولنگ ایکشن کے لیے رپورٹ کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 9 کے دوران کراچی کنگز کے خلاف میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے جب بھی ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔