بلوچستان، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً 2 ارب کی بے ضابطگیاں

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً 2 ارب کی بے ضابطگیاں کا انکشاف ہو گیا،آڈٹ رپورٹ میں مختلف فرموں کو اضافی ادائیگیوں اور ٹیکس کی ناقص وصولی کی تفصیلات سامنے آئیں، محکمے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی سفارش کردی۔ بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں مالی سال 23-2022کے دوران ایک ارب 80کروڑ روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس سال محکمہ کے لیے کل 4ارب 71کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، لیکن آڈٹ میں ایک ارب 42کروڑ روپے کے اخراجات میں غیر قانونی یا غیر منظم بے ضابطگی پائی گئی۔رپورٹ کے مطابق مختلف فرموں اور کمپنیوں کو سرکاری خزانے سے 5کروڑ 87لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے جبکہ مختلف مدات میں سرکاری خزانے کو 2کروڑ 44لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 31کروڑ 50لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی گئی۔آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے اور ذمہ دار افراد کے تعین کی سخت سفارش کی گئی ہے۔ ان بے ضابطگیوں نے نہ صرف محکمہ کی مالی کارکردگی متاثر کی بلکہ سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے آئندہ اقدامات اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.