حال نیوز۔۔۔۔۔۔بلوچستان کیلئے بڑی خبر، خشک سالی متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان، دسمبر کے دوسرے ہفتے سے بارشوں کا پہلا خوبصورت اور طویل مرحلہ شروع ہوکرپورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے، بارشیں خشک سالی زدہ علاقوں کو سیراب کریں گی، ڈیموں اور زیر زمین پانی میں بہتری کی توقع ہے۔ بلوچستان کے خشک سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں دسمبر کے دوسرے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کے طاقتور سلسلے کے زیر اثر 6سے 10دسمبر کے دوران بارشوں کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ اس بارش کے سلسلے سے ژوب، شیرانی، موسی خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر قحط زدہ اضلاع سیراب ہونے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی اور بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ماہرین کے مطابق شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں اور عرب سمندر سے نمی کی مسلسل آمد کے سبب بارشوں کا سلسلہ طویل اور مفید ثابت ہوگا، جس سے ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کی امید ہے۔
عوام نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر خوشی کا اظہار کیا اور خشک سالی سے متاثرہ کسانوں، چرواہوں اور دیہی آبادیوں نے شکرانے کے نفل ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک زمین کو سیراب فرمائے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہری طغیانی کے خطرے سے خبردار رہیں۔بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات بلوچستان نے صوبے کے طویل عرصے سے قحط اور خشک سالی کے شکار علاقوں کے لئے بڑی خوشخبری سنائی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق مغربی ہواؤں کے ایک طاقت ور سلسلے کے زیر اثر دسمبر کے دوسرے ہفتے 6سے10 دسمبر سے بارشوں کا پہلا خوبصورت اور طویل مرحلہ شروع ہوگا جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بارش کے سلسلے سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر قحط زدہ اضلاع کو سیراب کرنے کی قوی توقع ہے۔حکام کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق اس برس شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں اور عرب سمندر سے نمی بھی مسلسل بلوچستان کی طرف آرہی ہے، جس کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ نہ صرف طویل بلکہ مفید بھی ثابت ہوگا، ڈیموں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کی بھی امید ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں، چرواہوں اور دیہی آبادیوں نے مساجد میں شکرانے کے نفل ادا کیے اور دعائیں کی کہ اللہ پاک زمین کو سیراب فرمائے اور ہر سو ہریالی ہو۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر شہری ہوشیار رہیں کیونکہ طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔