کم سن بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث امریکی خاتون ٹیچر کو سزا ہو گئی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔کم سن بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث امریکی خاتون ٹیچر کو سزا ہو گئی، عدالت نے امریکی خاتون ٹیچر کو 10سال قید کی سزا سنائی، مجرمہ جنسی عمل کے بدلے 100ڈالر براہِ راست یا کیش ایپ کے ذریعے ادا کرتی تھی۔ امریکا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں منشیات و شراب فراہم کرنے کے الزام میں خاتون ٹیچر کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میسوری میں 30سالہ سابقہ ٹیچر کریسا جین اسمتھ کو مڈل اسکول کے طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں منشیات و شراب فراہم کرنے کے الزامات میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مجرمہ کریسا اسمتھ متعدد تعلیمی اداروں میں پڑھا چکی ہے، اسے گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا، خاتون پر ابتدائی طور پر 19سنگین مقدمات درج کیے گئے تھے۔اسمتھ نے رواں سال 17ستمبر کو ایک پلی بارگین کے تحت نسبتا کم سنگین الزامات کا اعترافِ جرم کیا تھا، جن میں طالب علم سے جنسی رابطے کے 2الزامات اور بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کا ایک الزام شامل ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق مجرمہ اسمتھ طلبہ کو جنسی عمل کے بدلے 100ڈالر یا اس سے زائد رقم براہِ راست یا کیش ایپ کے ذریعے ادا کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ مبینہ طور پر طلبہ کو منشیات بھی فراہم کرتی تھی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ استحصال صرف انفرادی ملاقاتوں تک محدود نہیں تھا، ایک کیس میں بتایا گیا کہ ایک طالب علم کو اس کا ہم جماعت یہ کہہ کر اسمتھ کے گھر لے گیا کہ وہ کام کر کے کچھ پیسے کما سکتا ہے، جہاں بعد میں اس کا جنسی استحصال کیا گیا۔ایک اور ہولناک الزام میں ایک طالب علم نے دعوی کیا کہ اسمتھ نے اسے زبردستی اپنے ساتھ جنسی عمل پر مجبور کیا، جب اس نے احتجاج کیا تو اسمتھ نے اسے اضافی رقم کی پیشکش کی۔حکام کے مطابق مجرمہ اسمتھ نے اپنے جرائم کو چھپانے کی بھی کوشش کی، وہ طلبہ کو بار بار دھمکاتی تھی کہ اگر انہوں نے کسی سے بات کی تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک موقع پر جب ایک طالب علم کے پاس اسمتھ کی غیر اخلاقی ویڈیو موجود تھی، تو اس نے مبینہ طور پر اس کا فون توڑ کر ویڈیو مٹا دی۔ عدالتی دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمتھ نے اپنے شوہر کو جھوٹ بول کر کہا کہ ایک طالب علم اسے بلیک میل کر رہا ہے، جس کے بعد اسمتھ کے شوہر نے مبینہ طور پر اس لڑکے کو بیس بال بیٹ سے دھمکایا۔حکام کا کہنا تھا کہ اسمتھ نے اپنے گھر، گاڑی اور سنسان مقامات بشمول سڑک کنارے پر طلبہ کا استحصال کیا۔اکثر یہ واقعات اس وقت ہوتے جب اس کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.