پی ایس ایل نے لاہور قلندرز کے ساتھ دس سال کیلئے معاہدہ کر لیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پی ایس ایل نے لاہور قلندرز کے ساتھ دس سال کیلئے معاہدہ کر لیا، پی ایس ایل کو کامیاب اور مضبوط برینڈ بنانے کیلئے تمام فرنچائزز نے بے پناہ محنت کی‘یہ سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔ پاکستان سپر لیگ اور لاہور قلندرز کے درمیان اہم پیش رفت کے تحت اگلے دس برسوں کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد لاہور قلندرز بدستور لیگ کا حصہ رہیں گے۔ معاہدے کے اعلان کی تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے خصوصی خطاب کیا۔

سلمان نصیر سی ای او پی ایس ایل نے کہا کہ ”پی ایس ایل کو ایک کامیاب اور مضبوط برینڈ بنانے کے لیے تمام فرنچائزز نے بے پناہ محنت کی ہے۔ یہ ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔انہوں نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ملکی کرکٹ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سلمان نصیر نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل اور لاہور قلندرز کا یہ ساتھ طویل عرصے تک جاری رہے گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے زمبابوے کی ٹیم کی تقریب میں شرکت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح لاہور قلندرز کے ترقیاتی سفر کا اہم سنگِ میل ہے۔

ثمین رانا نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی سکندر رضا کو پاکستان آنے کی اجازت دی،جو لاہور قلندرز کے لیے قابلِ فخر لمحہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، اور لاہور قلندرز کے اسٹارز سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث روف کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ فرنچائز کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.