حال نیوز۔۔۔۔۔۔پشاور دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید، گیا افراد زخمی ہو گئے، ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دہشتگردوں کو بھی شناخت کرلیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگرد افغانی تھے، مارے جانے والے دہشتگردوں سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد ہوا، دھماکے کے 5 زخمی ایل آر ایچ منتقل، زخمیوں کی حالت تسلی بخش، زخمیوں میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں، 3 خودکش حملہ آوروں نے صبح 8 بج کر 10 منٹ پر فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں 2 خودکش دھماکے ہوئے،ایک دھماکا مین گیٹ، دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر ہوا، حملہ آور مارے جاچکے۔
خودکش حملے کے بعد انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کردی، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، گیٹ پر خودکش دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ایف سی جوانوں کی فوری کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔، ا گیٹ پر خود کْش دھماکا کیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خود کْش دھماکے کے بعد دو خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا، تینوں حملہ آور جہنم واصل ہو چکے ہیں، فائرنگ کی آواز رک گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ حملے میں فیڈرل کانسٹبلری کے تین اہل کار شہید ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، دھماکہ اس وقت ہوا جب کوارٹر میں پریڈ جاری تھی، پریڈ کے وقت 450 اہلکار موجود تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 خود کش حملہ آور پیدل آئے، تمام دہشت گردوں نے خود کش بمبار جیکٹس پہنی تھیں، دہشت گردوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ا سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد منصوبہ بندی کے تحت آئے تھے، دہشت گردوں کا ٹارگٹ پریڈ تھی۔
سی سی پی او پشاور میاں سعیدنے بتایا کہ تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، ایک نے خود کو گیٹ پر صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر دھماکے سے اڑایا، دھماکے میں گیٹ پر تعینات 3 اہلکار شہید ہوئے، دو حملہ آور دھماکے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈکوارٹرز میں نفری الرٹ تھی، اندر داخل ہونے والے دونوں حملہ آوروں کو فوری ہلاک کردیا گیا، ایف سی ہیڈکوارٹرز کو اندر سے مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے گیارہ زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے، زخمیوں میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سی سی پی او نے مزید بتایا کہ ملک سمیت خیبرپختونخوا بھی امن وامان کے حوالے سے ہائی الرٹ پر ہے، ایف سی جوان بالکل الرٹ تھے جوان بالکل الرٹ تھے، اس لیے خودکش حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے ہی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری کی بیرک میں جاکر لوگوں کو یرغمال بناسکتے تھے، فیڈرل کانسٹیبلری کے الرٹ جوانوں نے فوری ریسپانس کیا، حملہ آوروں کی شناخت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔