حال نیوز۔۔۔۔۔ ناسا کی جانب سے اس سال خلا میں اپنا مشن بھیجا جانا تھا مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے اگلے سال 2026 ء کے آغاز تک کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق ناسا کے مشن آرٹیمس ٹو میں تاخیر کی گئی ہے اس مشن میں تین امریکی اور ایک کینیڈین خلا باز شامل ہو گا جو خلا میں جائے گا۔
ناسا کے مطابق اگلے سال بھیجے جانے والا مشن چاند کے گرد چکر لگائے گا مگر چاند پر اترے گا نہیں۔ چاند پر اترنے کیلئے بعد میں آرٹیمس تین کو خلاء میں بھیجا جائے تھا۔ اس مشن کی کامیابی کے بعد انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔