حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ وزارت داخلہ کی سفارش، وفاقی کا بینہ نے ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دیدی‘ مقصد پاکستانیوں کو شفاف اور محفوظ نظام کے تحت ویزے کا حصول آسان بنانا ہے۔ سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وفاقی کا بینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرینس نظام کی منظوری دے دی۔ اس نظام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ایک شفاف اور محفوظ نظام کے تحت انکے ویزے کے حصول کو آسان بنانا ہے اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملکی ترقی وخوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے‘سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی ترقی وخوشحالی اور سیاسی ہم آہنگی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن ڈائیلاگ کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار ڈائیلاگ کی پیشکش کی جا چکی ہے؛ سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نیکی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی شفاف، مستند اور قابل اعتبار نجکاری کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو انڈر 19 کرکٹ چیمپین شپ جیتنے پر مبارک باد دی اورکہا کہ پوری قوم کو انڈر 19 کرکٹ چیمپین شپ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کی توسیع تیسرے فریق کی جانب سے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت پر بھی کرنے کی منظوری دے دی۔پبلک ٹینڈرنگ اور پروکورمنٹ کے تمام مراحل کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وفاقی کابینہ نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس میں ترامیم کی اصولی منظوری دی۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد 2025 کے بل کی تنسیخ کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز بلز اور دیگر قانون سازی کے لیے مؤثر انداز میں مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل کینبیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی کی منظوری دے دی۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کا فروغ ہے۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی کا بینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرینس نظام کی منظوری دیدی۔ اس نظام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ایک شفاف اور محفوظ نظام کے تحت انکے ویزے کے حصول کو آسان بنانا ہے۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 20 اکتوبر، 2025 5 نومبر,2025 اور 21 نومبر، 2025 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر، 2025 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔