ٹی 10 لیگ ابوظہبی، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کیولری کا راج برقرار

حال نیوز۔۔۔۔۔ٹی 10 لیگ ابوظہبی، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کیولری کا راج برقرار، ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

فاشت باؤلر محمد عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ +2.784 کے بہترین نیٹ رن ریٹ نے بھی انہیں پوائنٹس ٹیبل کے سرِفہرست لا کھڑا کیا ہے۔دوسری جانب یو اے ای بلز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز، ویسٹا رائیڈرز اور نادرن وارئیرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کی دوڑ میں موجود ہیں۔

اسپن اسٹیلینز اور اجمان ٹائٹنز نے ایک ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے۔رائل چیمپس اب تک کوئی میچ نہ جیت سکے اور ٹیبل کے آخری نمبر پر موجود ہیں۔ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور شائقین کرکٹ کو آئندہ میچز میں مزید بڑے مقابلوں کی توقع ہے۔ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی۔

ابو ظہبی T10 کے 2025 ایڈیشن میں شاندار کارکردگیوں اور نئے سنگِ میل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اجمان ٹائٹنز کے فاسٹ بولر زمان خان نے نادرن واریرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ایونٹ کو نئی سنسنی بخشی ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چند منتخب بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے 145 کھلاڑی شریک ہیں۔

کھلاڑیوں میں متحدہ عرب امارات، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی نمایاں نمائندگی ہے۔ بیٹنگ میں تیز ترین 12 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ اب بھی محمد شہزاد، کرس گیل اور محمد وسیم جونیئر کے پاس ہے۔ رنز کی دوڑ میں ٹام کولر–کڈمور، نکولس پوران اور روومن پاول سرفہرست ہیں جبکہ چھکوں کے اعتبار سے پوران 131 چھکوں کے ساتھ سب پر بھاری ہیں۔

 بولنگ میں ڈیوائن براوو 39 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ نوین الحق اور قیس احمد بھی ٹاپ تین میں شامل ہیں۔ ٹائٹل جیتنے میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز تین بار کی چیمپیئن ٹیم ہے، جبکہ نادرن واریرز دو مرتبہ فاتح رہ چکی ہے۔ ایونٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ مزید ریکارڈز اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.