وزیراعظم شہباز شریف کا صنعت و زراعت کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔شہباز شریف وزیرِ اعظم پاکستان نے ملک کی صنعت و زراعت کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ پیکیج کے تحت صنعتی شعبے کے لیے 34 روپے اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے فی یونٹ کی بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اضافی یونٹس 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف وزیرِ اعظم پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوے ملکی صنعت اور زراعت کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف وزیرِ اعظم پاکستان نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران اس پیکیج کی تفصیلات شیئر کی۔ پیکیج کے تحت حکومت آئندہ تین سالوں کے دوران صنعتوں اور کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر اضافی بجلی فراہم کرے گی۔ صنعتی شعبے کے لیے 34 روپے اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے فی یونٹ کی بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے گی، اور اضافی یونٹس 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

شہباز شریف نے اس موقع پر واضح کیا کہ اس پیکیج کے ذریعے بجلی کا اضافی بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر پڑے گا، نہ ہی کسی اور شعبے پر اس کا اثر ہوگا۔ اس منصوبے کو کامیابی سے عملی شکل دینے میں وفاقی وزیرِ توانائی اور انکی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہا گیا۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے صنعت و زراعت کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ گزشتہ سال موسم سرما میں دیے گئے پیکیج کے ذریعے صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جسکے نتیجے میں صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.