پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی لگانیکی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوا رکھی تھی۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کی سفارش پر غور کیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے شرکاء کو پنجاب حکومت کی سمری پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ ارکان کی اکثریت نے ٹی ایل پی سے متعلق پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کرنیکی رائے دی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر انتشار پھیلانے اور ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا الزام ہے جبکہ پرتشدد احتجاج، جلاو گھیراو، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔ فرقہ واریت کو فروغ دینے، پولیس اہلکاروں پر گولی چلانے کے مقدمات بھی درج ہیں۔
شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) پر پابندی لگانے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے تمام اراکین سے رائے لی اور پنجاب حکومت کی سفارشات وفاقی کابینہ میں منظورکر لی گئیں۔ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی کی سفارشات کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ اجلاس میں کابینہ نے ضابطے کی کاروائی کیلیے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو احکامات جاری کئے۔ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی لگائی جائے گی۔ وزارت قانون پابندی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔