حال نیوز۔۔۔۔۔ امریکہ کے صدر نے جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے دنیا میں 7 جنگیں ختم کرائی مجھے نوبیل انعام ملنا چاہیے۔انکا کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنگ بندی کی سنجیدہ کوششیں کیں لیکن حماس نے مسلسل تجاویز مسترد کیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے کیونکہ امریکا تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہتا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر روس امن معاہدے پر نہ مانا تو امریکا بڑے ٹیرف عائد کرے گا جبکہ یورپ کو فوری طور پر روسی توانائی کی خریداری بند کرنی ہوگی۔ٖٖڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر ہفتے 5 سے 7 ہزار لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ بھارت اور چین روس کے سہولت کار ہیں کیونکہ وہ روس سے تیل اور گیس خرید رہے ہیں۔ٹرمپ کا مزید مزید کہنا تھا کہ امریکا دنیا میں امن اور تجارت چاہتا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن پر سخت پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن دور میں واشنگٹن ڈی سی کرائم کیپیٹل بن گیا تھا لیکن انہوں نے فوجی تعینات کر کے اسے محفوظ بنایا۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ نے بایولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری روکنے اور عالمی سطح پر سخت اقدامات کی قیادت کرنے کا اعلان بھی کیا۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوہری اور حیاتیاتی ہتھیار دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل، گذشتہ انتظامیہ کے تحت امریکا شدید مشکلات کا شکار تھا، میرے عہدہ صدارت سنبھالنے کے صرف آٹھ ماہ بعد حالات تبدیل ہوگئے، اور اب امریکا دنیا کا پسندیدہ ترین ملک ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتطامیہ سے ہمیں معاشی بربادی ورثے میں ملی، مگر آج امریکی معیشت دنیا کی مضبوط ترین معیشت اور ہماری فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے، اور یہ درحقیقت امریکا کا سنہرا دور ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میری لیڈرشپ میں امریکا میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور افراط زر کو شکست دی جاچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر ہے اور کارکنان کی تنخواہیں 60 سال میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیٹو ممالک بھی روس سے تیل اور گیس خرید رہے ہیں۔