بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا اہم کردار ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج کا ڈسپلن سزا نہیں بلکہ آزادی ہے،تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا ہے، جب قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔