آصف آفریدی نے 92 سال ریکارڈ توڑ دیا، دیبیو ٹیسٹ میں 6 وکٹ لے اڑے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔آصف آفریدی نے 92 سال ریکارڈ توڑ دیا، دیبیو ٹیسٹ میں 6 وکٹ لے اڑے۔ آصف آفریدی اپنے پہلے میچ میں 6وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے ہر سجدہ شکر بجالائے۔ آصف آفریدی پاکستان کے پانچویں بہترین باؤلر بھی بن گئے۔ 38 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے لیفٹ آرم آف اسپنر آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ساتھ ہی وہ ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر پاکستان کے پانچویں بہترین باؤلر بھی بن گئے۔بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔

انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔پاکستان کے آصف آفریدی نے ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 79 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جو پاکستان کی جانب سے کسی بولر کے ڈیبیو میچ کی ایک اننگز میں پانچویں بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 15 ویں بالر ہیں جبکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی اسپنر ہیں۔

آصف آفریدی کا کہنا تھا کہ شان مسعود نے ہماری مشاورت سے نئی گیند لی، ہماری سوچ تھی کہ نئی گیند سے ہمیں زیادہ مدد ملے گی اورگیند سوئنگ کرے گا،میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت محنت کی ہے،اگر ہم جنوبی افریقہ کو 200 پلس ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں توجنوبی افریقہ کیلئے چیز کرنا مشکل ہوگا۔ ہمیشہ پر امید رہا ہے کہ کارکردگی جاری رکھنی ہے اور نا امید نہیں ہونا۔ حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ریاض آفریدی اورصدیق آفریدی نے بہت رہنمائی کی، یہ سوچا تھا کہ ڈیبیو کروں تو کارکردگی کیساتھ کروں،یہ وکٹ قذافی سٹیڈیم لاہور سے مختلف ہے،یہاں زیادہ بریک نہیں مل رہا،راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ تبدیل ہورہی ہے۔محمدرضوان اور بابراعظم کریز پر موجود ہیں، تجربہ رکھتے ہیں، دونوں سینئر کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے رنز کی امیدہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.