حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین جارحانہ بلے باز سرفراز خان کو ڈراپ کرنے پر بھارت میں کھرام مچ گیا بھارتی بورڈ کی ناانصافیپر اسد الدین اویسی ناراض ہو گئے۔ گھریلو کرکٹ میں کافی زیادہ رنز بنانے کے باوجود سرفراز خان کو سینئر ٹیم تو دور انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ نہیں دی گئی۔ بی سی سی آئی سلیکٹرز نے ساؤتھ افریقہ”اے“کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا تو سب سے زیادہ بحث سرفراز خان کی غیر موجودگی پر ہونے لگی۔ اسد الدین اویسی بھی سرفراز خان کے حق میں کھل کر سامنے آگئے اور انہوں نے بی سی سی آئی سے سرفراز خان کے عدم چناؤ پر سخت سوالات پوچھ لئے۔
انڈین سلیکٹرز نے ساؤتھ افریقہ اے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا تو اسد الدین اویسی نے سرفراز کو اس ٹیم میں جگہ نہ دینے کے معاملہ کو اٹھایا اور بی سی سی آئی سے سوال پوچھا۔ چوٹ سے ابھر کر ٹیم انڈیا میں واپسی کا انتظار کر رہے ریشبھ پنت کو اس سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔سرفراز خان نے اپنی فٹنس کو مکمل بنانے کیلئے 17 کلو وزن کم کیا ہے۔ گھریلو کرکٹ میں کافی زیادہ رنز بنانے کے باوجود سرفراز خان کو سینئر ٹیم تو دور انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ نہیں دی گئی۔ جب بی سی سی آئی نے ساؤتھ افریقہ اے کے خلاف بھارت میں ہونے والی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا تو فہرست میں ممبئی کے اس بلے باز کا نام نہیں تھا۔ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اویسی نے بھی اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی۔
اسد الدین اویسی نے سوال کیا کہ سرفراز خان کو انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ کیوں نہیں دی گئی۔سرفراز خان نے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 117.47 کی اوسط سے 2467 رنز بنائے ہیں، جن میں دس سنچریاں بھی شامل ہیں۔پچھلے سال بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ سرفراز گھریلو کرکٹ میں باقاعدگی سے کھیلتے رہے ہیں۔ جب ان کی فٹنس پر تنقید ہوئی، تو پچھلی گرمیوں میں انہوں نے خود میں تبدیلی کی اور وزن بھی کم کیا۔