اسٹار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپکا نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کر دی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی اسٹار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون نے آخر کار اپنے مداحوں کی بڑی خواہش پوری کر دی۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے بالآخر دیوالی پر بیٹی دعا کا چہرہ دکھا ہی دیا، بچی کی والدین کے ساتھ دل موہ لینے والی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جنہوں نے سب کے دل جیت لیے۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے پاس دیوالی پر مداحوں کیلئے سب سے بہترین تحفہ یہی تھا، اداکار جوڑے نے مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کے چہرے کی نقاب کشائی کی۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دعا پڈوکون سنگھ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔

اسٹار جوڑی کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں دعا مسکراتی ہوئی اور اپنی چھوٹی سی انگلی منہ میں پکڑے ہوئے نظر آئیں، ماں دیپیکا نے انہیں اپنی بانہوں میں لیا ہوا ہے جبکہ رنویر ساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔دعا دیوالی کے لیے ایک چمکیلا سرخ لباس پہنے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی والدہ دیپیکا نے بھی ان کی میچنگ کا سرخ لباس اور زیورات زیبِ تن کیے، رنویر سفید کرتے پاجامے میں نظر آئے۔آخری تصویر میں دعا کو دیپیکا کی گود میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، جہاں ماں اور بیٹی دونوں گھر پر دیوالی کی تقریبات کے دوران دعا کر رہی تھیں۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جانب سے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں دیوالی کی مبارکباد دی گئی ہے۔تصویر پربالی وڈ کی خوبصورت  اداکارہ اننیا پانڈے نے کمنٹ کیا اوہ مائی گاڈ۔کئی دیگر مداحوں نے تبصرہ کیا کہ دعا تصاویر میں کتنی پیاری لگ رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے تینوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں شادی کی تھی جبکہ اپنی بیٹی کا استقبال 8ستمبر 2024 کو کیا تھا۔اس جوڑے نے گزشتہ دیوالی پر اپنی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ظاہر کرتے ہوئے اسے دنیا سے متعارف کرایا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.