حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم کھل نائیک کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر شبھاش گھئی نے اہم انکشاف کر دیا۔ شبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ کھل نائیک کا کردار صرف سنجے دت کیلئے لکھا کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔ سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ میری مقبول ترین فلم کھل نائیک میں سنجے دت کا کردار خصوصی طور پر ان کے لیے تیار کیا گیا تھا۔سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ اس کردار میں بیٹے اور ولن دونوں کی خصوصیات موجود تھیں اور سنجے دت کی اداکاری نے ان جذبات کو بہترین انداز میں پیش کیا۔
سبھاش گھئی کے مطابق کئی اداکاروں نے اس کردار کے لیے کوشش کی، مگر وہ ہمیشہ سنجے دت کو ہی ترجیح دیتے رہے، سنجے دت کی آنکھوں میں ایک خاص معصومیت اور بھولپن ہے جو اس کردار کے لیے نہایت ضروری تھا۔کھل نائیک کا سیکوئل بھی متوقع ہے، اس کے لیے ایک بڑے پروڈکشن ہاس نے حقوق حاصل کر لیے ہیں، اور سنجے دت دوبارہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔سیکوئل میں انہیں جیل سے رہائی کے بعد دکھایا جائے گا، اور کہانی نئے کرداروں کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
معروف بالی وڈ ہدائیکار کا کہنا تھا کہ فلم کھل نائیک کے سیکوئل کو صرف ہندی میں نہیں بلکہ دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا، جس میں ایسے کرداروں کی کہانیاں شامل ہوں گی جو حالات کے دبا اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ کی کلاسک فلم کھل نائیک کو ریلیز ہوئے 32سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، لیکن آج بھی فلم کے شائقین اسے یاد رکھتے ہیں اور اسے ایک کلٹ مووی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔