یاسر حسین نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، ڈی ایچ اے چھوڑنیکی وجہ بتاد گی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ایک اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، ڈی ایچ اے چھوڑنیکی وجہ بتاد گی۔ تفصیلات کے مطابق یاسر حسین ہدایت کار معروف اداکار نے ڈی ایچ اے کا علاقہ چھوڑ کر شہر کے عام علاقے میں رہنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں کی تربیت سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹھے کبیر حسین کی تربیت کی خاطر پوش علاقہ ڈی ایچ اے چھوڑ کر عام علاقے میں رہائش اختیار کی کیونکہ میں چاہتا تھا کہ میرا بچہ کبیر حسین اسی طرح گلی محلے میں کھیلے جس طرح میں اپنے بچپن میں کھیلا کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پوش علاقے کے بچے کھیلتے نہیں ہیں وہ کھیلتے ہیں مگر قدرتی ماحول میں نہیں کھیلتے۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ پوش علاقوں کے بچے پلے ہاؤ س میں جا کر کھیلتے ہیں جہاں اے سی لگا ہوتا ہے، ان بچوں کا آپس میں اس طرح میل جول نہیں ہوتا لیکن اب کبیر باہر کھیلتا ہے تو پسینے پسینے ہو جاتا ہے، گلی کے بچوں کیساتھ میل جول ہے وہ ہمارے گھر آتے ہیں، اسے باقاعدہ گلی محلے کا ماحول مل رہا ہے۔یاسر حسین کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا آج بھی اولڈ اسکول ہے، وہ مٹی میں کھیلتا ہے، ریت سے گھر بناتا ہے، یہ پوش علاقے میں ممکن نہیں تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.