میر سرفراز بگٹی کی وزارت اعلی خطرے میں، اہم فیصلہ آج ہو گا

کوئٹہ (حال نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے لئے اب مزید وزارت اعلی کے عہدے پر برقرار رہنا مشکل ہو گیا۔ میر سرفراز بگٹی کے مستقبل کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نےوزیراعلی بلوچستان کو ہٹانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

 

اجلاس میں میں میر سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے جب سے میر سرفراز بگٹی نے وزارت اعلی بلوچستان کا منصب سنبھلا ہے صوبے میں گڈ گورننس کا شدید فقدان اور امن وامان کی صورتحال. انتہائی گھمبر ہو چکی ہے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے متعدد اراکین بلوچستان اسمبلی اور صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی میر سرفراز بگٹی پر متعدد بار عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔

 

صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی ان کی کارکردگی سے انتہائی ناخوش ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آج ہونے والے اجلاس کے بعد اونٹ کس کروٹ بھیٹتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.