حال نیوز۔۔۔۔۔۔اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے گولڈن بوٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت انٹر میامی نے نیشوِل ایس سی کو 2-5 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت انٹر میامی نے نیشوِل ایس سی کو 2-5 سے شکست دے کر میجر لیگ سوکر کے پلے آف میں جگہ بنا لی۔
فتح کے ساتھ نہ صرف میامی نے ایسٹرن کانفرنس میں تیسری پوزیشن حاصل کی، بلکہ میسی نے گولڈن بوٹ ایوارڈ پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی۔میسی نے سیزن کے اختتامی روز 26 گولز کے ساتھ میدان میں قدم رکھا، جب کہ ان کے قریب ترین حریف، لاس اینجلس ایف سی کے ڈینس بوانگا، 24 گولز کے ساتھ پیچھے تھے۔نیشوِل کے خلاف میچ میں 3 گول کرکے لیونل میسی نے اپنا مجموعی اسکور 29 گولز تک پہنچا دیا، اور ایم ایل ایس کا پہلا گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
انٹر میامی اب پلے آف کے پہلے راؤنڈ میں ایک بار پھر نیشوِل کے مدمقابل ہوگا، میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔میچ کے بعد انٹر میامی کے کوچ خاویر ماسچرانو کا کہنا تھا کہ لیونل میسی کے بارے میں اور کیا کہوں؟ وہ آج بھی غیر معمولی تھا، جیسا کہ وہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ سیزن کا بہترین کھلاڑی (MVP) بھی قرار پائے گا۔