حال نیوز۔۔۔۔۔طلحہ انجم پر مشی خان کی تنقید، پاکستانی عوام سے معافی کا مطالبہ کر دیا،مشی خان نے طلحہٰ انجم پر نیپال میں بھارتی پرچم لہرانے پر شرم کا اظہار کیا۔ محبت اور امن ضروری ہے لیکن اپنے ملک سے بڑھ کر کوئی نہیں،طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر شرم آنی چاہیے۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے گلوکار اور ریپر طلحہٰ انجم کے نیپال میں بھارتی پرچم لہرانے کے اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس عمل پر شرم آنی چاہیے، کیونکہ بھارتی عوام ہمیں گالیاں دے رہے ہیں اور ہم ان کے ملک کا پرچم لہرا رہے ہیں۔
طلحہٰ انجم کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نیپال کے ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اقدام پر تنقید کی، اور گلوکار نے بعد میں بھی اشارہ دیا کہ وہ مستقبل میں یہ عمل دوبارہ دہرا سکتے ہیں۔اپنے ایک ایکس پوسٹ میں طلحہٰ انجم کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں۔ انہوں نے مزید کہنا تھا کہ اگر ان کے بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع پیدا ہوا ہے تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی کریں گے۔
مشی خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محبت اور امن ضروری ہیں، لیکن اپنے ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ طلحہٰ انجم کو ایک بھارتی مداح نے کنسرٹ کے دوران انڈیا کا پرچم دیا، جسے انہوں نے نہ صرف لہرایا بلکہ اپنے کندھے پر بھی رکھ لیا۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ گلوکار معذرت کر کے یا بعد میں پرچم لے سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے بھارتی پرچم لہرایا۔اداکارہ نے مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بھارتی اداکار یا گلوکار ایسا کرتا تو بھارتی عوام شدید ردعمل ظاہر کرتے اور ہنگامہ برپا ہو جاتا، لہذا یہ اقدام غیر مناسب تھا۔