چائنا میں نوجوان کو شادی کی طرف راغب کرنے کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

حال نیوز۔۔۔۔۔چائنا نے نوجوان کو شادی کی طرف راغب کرنے کیلئے بڑے انعامات کا اعلان کر دیا، چین میں شادی کی شرح میں اضافے کے لیے نوبیاہتا افراد کو نقد واچر کی پیشکش کی گئی ہے، شادی اور بچوں کی شرح میں تیزی سے کمی، بزرگ آبادی میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے۔ مشرقی چینی شہر نِنگبو ایسے جوڑوں کے لیے شادی کے اخراجات کے نقد واچر جاری کرے گا جو 28اکتوبر سے 31دسمبر کے درمیان اپنی شادی رجسٹر کروائیں گے۔ جیسا کہ چینی حکام نوجوان جوڑوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں تو یہ اقدام اسی سلسلے میں ہے۔

چین میں گذشتہ سال شادیوں میں بیس فیصد کمی آئی جو ریکارڈ کے مطابق سب سے بڑی کمی ہے۔ شادی کرنے اور خاندان شروع کرنے میں دلچسپی میں کمی کے لیے طویل عرصے سے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم کے زیادہ اخراجات کو موردِ الزام قرار دیا جاتا رہا ہے۔ننگبو کے محکمہ شہری امور نے اکتوبر کے آخر میں اپنے باضابطہ وی چیٹ پر کہنا تھا کہ نوبیاہتا افراد شادی کے اخراجات کے لیے آٹھ واچر حاصل کر سکتے ہیں جن کی کل مالیت 1,000یوآن ہے۔بیان میں کہا گیا کہ واچرز کو شادی کی فوٹو گرافی، تقریبات اور جشن، ہوٹل کی رہائش، خوردہ خریداری اور شادی سے متعلق دیگر معاملات سمیت مختلف امور پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

واچرز محدود تعداد میں ہیں اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔ محکمے نے کہاکہ ایسے ہی اقدامات مشرقی شہروں جیسے ہانگژو اور پِنگھو میں بھی نافذ کیے گئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک کیش واچرز پیش کیے جائیں گے۔چینی حکام کے لیے شادی اور بچے کی پیدائش میں دلچسپی بڑھانا ایک اہم تشویش ہے۔چین کی آبادی 1.4بلین کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور ملک تیزی سے بوڑھا ہو رہا ہے۔

گذشتہ سال حکام نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے، ان میں تعلیمی اداروں کو تاکید کی گئی تھی کہ وہ شادی، محبت، افزائشِ اولاد اور خاندان کے بارے میں مثبت خیالات پر زور دینے کے لیے محبت کی تعلیمفراہم کریں۔بیجنگ نے مقامی حکومتوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آبادی کا بحران حل کرنے کے لیے وسائل کا رخ موڑیں اور صحیح عمر میں شادی اور بچے پیدا کرنے کے احترام کو فروغ دیں۔گذشتہ سال 6.1ملین سے زیادہ جوڑوں نے شادی کے لیے اندراج کروایا جو ایک سال پہلے 7.68ملین کی تعداد سے کم تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.