تبو اور اکشے کمار نے پہلی بار 1996کی فلم تو چور میں سپاہی میں اسکرین شیئر کی تھی۔سن 2000کی کلاسک فلم ہیرا پھیری میں دونوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے اب 25سال بعد دونوں کو فلمساز پریا درن نے نئی ہارر فلم بھوت بنگلا کے لیے دوبارہ اکٹھا کیا ہے۔اکشے کے ساتھ اتنے سالوں بعد کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے تبو کا کہنا تھا کہ ان کا مزاح اور توانائی ایک جیسی ہے۔
تبو نے بتایا کہ اکشے کمار اب بھی صبح چار بجے اٹھتے ہیں اور جلدی کام مکمل کرکے گھر چلے جاتے ہیں جو سب کے لیے بہت اچھی بات ہے، وہ ہمیشہ کہتے ہیں جلدی سونا چاہیے اور دوسرا یہ کہ وہ پارٹیوں میں نہیں جاتے۔اس سے قبل اکشے کمار نے کہا تھا کہ میں روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرتا ہوں اس کے بعد جسم تھک جاتا ہے اور میں آٹھ گھنٹے کی نیند لیتا ہوں اور کھانے کے لیے دو گھنٹے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ تبو کا کہنا تھا کہ میرا دن صبح 4بجے سے 4.30بجے شروع ہوتا ہے اور میں رات 9سے 9.30بجے تک سوتا ہوں، صبح کے وہ دو گھنٹے مجھے اپنے ساتھ گزارنے کو ملتے ہیں کیونکہ اس وقت میری بیوی اور بچے سو رہے ہوتے ہیں، ہر آدمی کو 2-3گھنٹے کی ضرورت ہوتی ہے، میں آپ سب سے کہوں گا کہ 2-3گھنٹے ایسے ہوں جہاں آپ تنہا ہوں۔