حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ سڈنی، بونڈی بیچ حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرد عائد کر دیا گیا، حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا، سڈنی فائرنگ، حملہ آور کو پکڑنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، 69 سالہ بورس گرمن اور ان کی اہلیہ 61 سالہ صوفیہ نے حملہ آور کو گرایا اور بندوق چھینی‘اس نے دوسری نکال کر گولی ماردی۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر ہوئے وحشیانہ فائرنگ حملے کے زخمی حملہ آور پر آسٹریلین پولیس نے دہشتگردی سمیت 50 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق تین روز قبل بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے عوام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم، جو آسٹریلین شہریت کا حامل ہے، بھی واقعے میں ملوث تھا اور زخمی حالت میں پولیس کے قبضے میں ہے۔ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا، جبکہ نوید اکرم اسی ملک میں پیدا ہوا۔سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشتگردی کے واقعے میں ملوث حملہ آور کو پکڑنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ایک شخص کو حملہ آور سے بندوق چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ بورس گرمن اور ان کی اہلیہ 61 سالہ صوفیہ نے حملہ آور کو گرایا اور بندوق چھینی۔اس دوران حملہ آور نے دوسری بندوق نکال کر دونوں کو گولی مار دی۔ یہ جوڑا اتوار کے روز ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے پہلے دو افراد تھے۔یاد رہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے فائرنگ میں ملوث بھارتی شہری ساجد اکرم اور ان کے بیٹے نوید اکرم کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی ہے۔