حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ، صائم ایوب کی بادشاہت قائم، بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر چلے گئے‘ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے سعود شکیل 10ویں سے 9ویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے 7درجے ترقی کے بعد 34ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی لمبی چھلانگ سے 15درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ آل راونڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 7درجہ تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ایڈن مارکرم 8درجہ بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4درجہ بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے مارکوینسن 14درجہ بہتری کے بعد 25ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے 4درجہ بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے۔