کیون پیٹرسن سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کا قصور نہیں کیونکہ ماڈرن کرکٹ ایسی ہی ہے، آج کل کھلاڑیوں کی ترجیح کریز پر کھڑے رہنا یا اسپن کو کھیلنے کی آرٹ سیکھنا نہیں ہوتا، کرکٹ اب اونچا میوزک،لائٹس،کرکٹ بورڈز اور نجی مالکان کیمالی فائدوں کا کھیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس چیز پر کوئی بات نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنا ممنوع ہے،کھلاڑی جتنا زیادہ پیسا کما سکتے ہیں کمائیں، وہ وہی کررہے ہیں جوفیصلہ سازکررہے ہیں۔
انگلش ٹیم کے سابقہ جارحانہ بلے باز اور موجودہ کمنٹیٹر کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں صرف چھکے اور سوئچ ہٹس مارتے رہو اور اپنا بینک بیلنس بڑھاتے رہو۔واضح رہے کہ کلکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دی تھی۔کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت جنوبی افریقا کے خلاف بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گیا اور 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔