حال نیوز۔۔۔۔۔۔بدلتی ہوئی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کے بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے، بیانیہ اور سفارتی محاذوں پر ہم نے فتح حاصل کی، پاکستان کے بیانیہ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا،بدلتی دنیا میں پاکستان کا اہم کردار ہے،پاکستان کے بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے، بیانیہ اور سفارتی محاذوں پر ہم نے فتح حاصل کی، پاکستان کے بیانیہ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار“ کے عنوان سے مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 90 ہزار انسانی جانون کی قربانی دی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان کے بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے،بیانیہ اور سفارتی محاذوں پر ہم نے فتح حاصل کی، پاکستان کے بیانیہ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، سفارتی سطح پر ہمیں بڑی کامیابیاں ملیں، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اہم کردار ادا کیا، سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا گیا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے، بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ملکوں سے دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے، امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی۔