جنگ مسلط کرنے والوں کو مئی جیسا جواب دینگے، فیلڈ مارشل

حال نیوز۔۔۔۔جنگ مسلط کرنے والوں کو مئی جیسا جواب دینگے، مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں، اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے ہمیں فتح دی۔ جزبہ ایمانی کی وجہ سے ہمیں فتح ملی، اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلوائی، یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔

اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم کو ایوان صدر میں اعزاز دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی شرکت ہوئی۔جنرل سید عاصم منیر تقریب میں مرکز نگاہ بنے رہے اورحاضرین کی طرف سے خصوصی پذیرائی کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

فیلڈ مارشل نے ایوان صدر میں شاہ اردن کی روانگی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے ہمیں فتح دلائی۔لوگوں نے فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیااور کہا کہ اللہ کی مدد شامل ہو تب ہی فتح و کامیابی ممکن ہوتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ مسلمان کا جذبہ ایمانی اس کی سب سے بڑی قوت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.