وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میرے لیے چیلنج نہیں، کرپشن اصل چیلنج ہے سخت کارروائی ہوگیاگر ریاست طاقت کا استعمال کرے تو صورتحال بہتر ہوجائے گی ریاست ہر صورت اپنی رٹ قائم کرے گی نوجوانوں کو ریاست کے قریب لانا ضروری، میں یونیورسٹیوں میں جاکر طلبہ سے ڈائیلاگ کررہا ہوں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ہر قبیلے کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت اور نگرانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قبائلی اپنی ذمہ داری نبھائیں تو دہشت گرد کسی صورت ان علاقوں میں داخل نہیں ہوسکتے۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ خود اپنے علاقے بیکھڑ میں اکیلے گھومتے ہیں اور دعوے سے کہتے ہیں کہ وہاں سونا رکھ کر جائیں تو بھی چوری نہیں ہوگا۔ میرے علاقے کے لوگ میری جان سے بھی زیادہ پیارے ہیں۔ یہاں نہ کوئی جانوروں کا شکار کرتا ہے اور نہ ہی قبائلی سردار اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مارنے مرنے والوں کے ساتھ ریاست کو سختی سے نمٹنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے تاکہ امن و امان مکمل بحال ہو سکے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان اس وقت ناراض ہیں، انہیں ریاست کے قریب لانا نہایت ضروری ہے۔ میں یونیورسٹیوں جا رہا ہوں، طلبہ و طالبات سے بات کر رہا ہوں، انہیں سمجھا رہا ہوں کہ ریاست ماں ہوتی ہے۔ ہم ڈائیلاگ کے ذریعے یہ خلیج کم کر سکتے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ان کے علاقے میں دانش اسکول تعمیر ہو رہا ہے، اب صرف بلوچستان بھر کے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کو فائبر آپٹک انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے انٹرنیٹ کے غلط اور منظم استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال ملکی مفادات کے خلاف نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لائی جا رہی ہیں۔دہشت گردی میرے لیے چیلنج نہیں، کرپشن اصل چیلنج ہے۔ ریاست طاقتور ہے اور اگر ریاست طاقت کا استعمال کرے تو صورتحال بہتر ہوجائے گی وزیراعلی نے سرداری نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام نے قبائلی نظام کو نقصان پہنچایا ہے اور اسے اکثر ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے علاقے میں آج بھی امن قائم ہے اور امن فورس ریاست کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔