میرا موازنہ کسی کے ساتھ نہیں میری انفرادی پہچان کو قبول کیا جائے، علیزے شاہ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ میرا موازنہ کسی کے ساتھ نہیں میری انفرادی پہچان کو قبول کیا جائے۔ میرے گھر والے ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے تھے اس لئے کوئی بہن نہیں۔ میں خود سے محبت کرتی ہوں، آپ بھی دوسروں سے نہیں اپنے آپ سے محبت کریں،اپنے بارے میں سوچیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ چائلڈ سٹار نازیبہ زینب کیساتھ موازنے پر بھڑک اٹھیں۔ خوبرو ادکارہ علیزے کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں کو پتہ تھا کہ وہ ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے ہیں تو میں صرف ایک ہی تھی، میری کوئی بہن نہیں ہے۔

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے برا اس چیز کا لگ رہا ہے کہ کہ بہت باصلاحیت اور خوبصورت نئے آنیوالوں کا مسلسل مشہور شخصیات سے موازنہ کیا جا رہا ہے، ان کی اپنی شناخت اور ٹیلنٹ ہے تو کیوں ان کا موازنہ دوسروں سے کیا جائے؟۔ خوبرو اداکارہ کے مطابق مجھے اپنا وقت یاد آتا ہے جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو میرا موازنہ بھی معروف شخصیات سے کیا جاتا تھا، اور مجھے یہ برا لگتا تھا، کیونکہ میں اپنی پہچان بنانے آئی تھی، اسلئے نئے آنیوالے فنکاروں کا کسی دوسرے سے موازنہ بند کیا جائے اور انکی انفرادی پہچان کو قبول کیا جائے۔

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ میں تو لوگوں کو اتنی بری لگتی ہوں تو پھر یہ لوگ ہر دوسرے دن میرے بارے میں کیوں باتیں کرتے ہیں۔ میرا موازنہ کسی بھی دوسرے شخص سے کرنا بند کریں اس کی کیا ضرورت ہے؟ ہاں میں خود سے محبت کرتی ہوں، اس لیے آپ بھی دوسروں سے نہیں اپنے آپ سے محبت کریں اپنے بارے میں سوچیں، آپ کو بھی کسی پلاسٹک سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی آپ بھی میری طرح خوبصورت ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.