حال نیوز۔۔۔۔۔۔القاعدہ اور داعش دوبارہ سرگرم، دہشتگردی کا خطرہ ’انتہائی تشویشناک قرار،ایم آئی فائیو نے 20 سے زائد ایران حمایت یافتہ خطرناک سازشیں ناکام بنائیں۔ برطانیہ کو روس، ایران اور چین سے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ روس، چین اور ایران دشمن ریاستوں کے طور پر سرگرم ہے باز آجائیں تفصیلات کے مطابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت دشمن ریاستوں جیسے روس، ایران اور چین سے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، جبکہ القاعدہ اور داعش ایک بار پھر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی میں سرگرم ہیں۔ دہشتگردی کا خطرہ انتہائی تشویشناک ہے ہے اور ان کی ایجنسی نے 2020 سے اب تک 19 بڑے حملے ناکام بنائے ہیں۔
میک کالَم کا کہنا تھا کہ ایم آئی فائیو کو اب ایسے خطرات کا سامنا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے 2025 میں ایم آئی فائیو کو دہشتگردوں اور ریاستی عناصر دونوں کی طرف سے پہلے سے زیادہ اور متنوع خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس سے آنے والی دشمنانہ سرگرمیوں کے متعدد نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا گیا، اور ایجنسی نے ایران کی حمایت یافتہ 20 سے زیادہ مہلک سازشوں کو بھی ناکام بنایا۔ چیف ایم آئی فائیو کے مطابق دشمن ممالک اب وہی ’بدصورت طریقے‘ استعمال کر رہے ہیں جو عموماً دہشتگرد تنظیموں سے منسوب ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپی شراکت دار ممالک نے روس کے کئی جاسوسی اور تخریبی نیٹ ورکس کا سراغ لگایا ہے۔
رواں سال چھ بلغاری شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ یوکرین سے منسلک کاروباروں پر حملے کرنے والے پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، جنہیں روسی ویگنر گروپ سے منسلک قرار دیا گیا۔چین سائبر جاسوسی برطانوی تعلیمی اداروں میں مداخلت اور جمہوریت نواز کارکنوں کو ہراساں کرنے جیسے اقدامات میں ملوث ہے۔تہران دنیا بھر میں اپنے نقادوں کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جیسا کہ حال ہی میں آسٹریلیا میں ایران کے ملوث ہونے والے یہودی مخالف منصوب اور نیدرلینڈز میں ایک ناکام قتل کی کوشش کو بے نقاب کیا گیا۔ایم آئی فائیو چیف کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش ایک بار پھر غیر مستحکم خطوں میں اپنا اثر بڑھا رہی ہیں اور ممکنہ طور پر مغرب کے خلاف حملوں کی تیاری کر رہی ہیں۔