افواج پاکستان نے فتنہ الخوارج کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا، 34 دہشتگرد ہلاک

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ افواج پاکستان نے خیبر پختونخواہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا، مزید 34 دہشتگرد مارے گئے، درجنوں اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کاتبادلہ18خوارج ہلاک کردیئے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنیجنوبی وزیرستان میں آپریشن8خوارج ہلاک کئے جبکہ بنوں میں آپریشن 8خوارج مارے گئے۔

ترجمان افواج پاکستان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزعزم استحکام وژن کے مطابق انڈین اسپانسرڈدہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔آصف زرداری صدر پاکستان نے مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسیز کی خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنا ہوں گے۔“عزمِ استحکام”مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔

شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کا خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہان تھا کہ اسپن وام، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 34 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا، سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کی خاطر دہشتگردی کیخلاف تمام ممکن اقدامات لیے جائینگے، ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی مہم مکمل تحریک کیساتھ جاری رہے گی،حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.