رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر

رائیونڈ (حال نیوز ) رائیونڈ2026 سالانہ بین الا قوامی عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ،اختتامی دعامولانا ابراحیم دیولہ آف انڈیانے کروائی،دعا صبح8بجکر 25منٹ پر شروع ہو کر 9بجکر 45منٹ پر ختم ہوئی,دعا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم ،محسور مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں ، بعد نماز فجر حضرت مولانا عبیداللہ خورشید نے رشدو حدایت میں کہا کہ بھائیوں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جاؤ گے،امت دنیا کی رنگینوں میں گم ہو کر دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت و وقعت اس کے قلوب سے نکل جائے گی اورجب امر باالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑ بیٹھے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی۔

اللہ سے توبہ کرکے دنیا سے مہنہ موڑ کر اللہ تعالی سے ناطہ جوڑ لو وہ بخشنے والا مہربان ہے، دعوت تبلیغ دین سے جوڑنے مخلوق سے خالق کی طرف مال سے اعمال کی طرف اور دنیا سے آخرت کی طرف بلایا جا رہا ہے،دعوت اللہ تعلیم وتعظیم و ذکروعبادت اخلاق اور اسوہ حسنہ نبوی کے لیے ہر فرد امت سے عرض کی جا رہی ہے کہ اللہ پاک نے ہماری دونوں جہاں کی کامیابی پورے کے پورے دین میں رکھی ہے، قبر کو روشن کرنے والی واحد نماز ہے اس کو پابندی سے تھام لو انشاء خیر ہوگی، خود اور اپنے اہل خانہ کو دین کا پابند بناؤ اور پردے کا اہتمام ہر امتی پر فرض ہے،اجتماع میں نئے شرکت کرنے والے ہزاروں افراد نے دعوت و تبلیغ میں وقت دینے کا عزم کرتے ہوئے چلہ لگانے کا ارادہ کیا ہے۔

ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دین اسلام کے فروغ کیلئے وقف کرنے کا بھی عزم کیا اس رنگین معاشرے میں اللہ اور پیارے نبی ﷺؑ کے مشن کو بھول گئے تھے,دنیا کی رنگینیوں سے مہنہ موڑ کر اپنی زندگی تبلیغی مشن کی تکمیل کریں گے ، ہم بھولا ہوا سبق یاد کرکے اللہ کی راہ میں وقت لگائیں گے،حضرت مولانا ابراحیم دیولہ نے رقت آ میز دعا کا آغاز8بجکر 25منٹ پر لاکھوں مسلمانوں کا ایک ساتھ ہاتھ اٹھانے کا روح پر منظر آہوسسکیوں کی آوازیں فرشتوں کا نزول ،دعا کے اہم نکات درج ذیل ہیں، اے اللہ موسم کی پرواہ کیئے بغیر تین دن سے اس کھلے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں ہماری محنت کو قبول فرما، اور ساری دنیا کو دین کا پیروکار بنادے، اپنے آقا کی سنتوں کا پابند بنادے، تو بخشنے والا ہے تیرے سوائے ہمارا کوئی نہیں ہماری توبہ قبول فرما،مسلمان ملکوں میں اتحاد اور امن کی فضا پیدا کر دے، اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کو خوشحالی ن صیب فرمامسجد اقصی کو یہودو ہنوز کے چنگل سے آزاد فرما کر امت مسلماں کی عبادت کی اماج گاہ بنادے۔

اے اللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما،یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما،یاللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا ئیں بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اجتماع کی محنت کرنے والوں کی محنت کو قبول فرما،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی،شرکاء اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی اور بخشش مانگتے رہے عالمی تبلیغی اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی،اجتماع گاہ میں شریک غیر ملکی مہمان دوسرے مرحلے میں شرکت کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.