میرا کیریئر جتنا مشکل تھا بالی ووڈ میں اتنا مشکل کیئریئر کسی کا نہیں تھا، کنگنا رناوت

حال نیوز۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میرا کیریئر جتنا مشکل تھا بالی ووڈ میں اتنا مشکل کیئریئر کسی کا نہیں تھا۔  تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انکا فلمی کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے علاوہ کوئی اور گاؤوں سے نہیں آیا تھا، لہذا اسی لیے میری کامیابی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

کنگنا رناوت کے مطابق ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر پر فخر کرے اور یہ حق کنگنا رناوت کو بھی اسی طرح حاصل ہے کیونکہ میں بھی مختلف نہیں ہوں۔ہماچل پردیش کے گاوں بھملہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بننے کا سفر اور اب سیاست میں آنے کا میرا کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے مشکل سفر کی وجہ دیہی اور شہری پس منظر کے فرق کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ کانوینٹ تعلیم یافتہ ہونا بھی کامیابی میں ایک اہم عنصر ہوتا ہے۔کنگنا کے مطابق انکے علاوہ شاید ہی کوئی اور گاؤں سے آیا ہو اور مرکزی دھارے میں کامیابی حاصل کی ہو۔ آپ شاہ رخ خان کی بات کرتے ہیں، وہ تو دہلی سے تعلق رکھتے اور کانوینٹ تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ میں ایک دیہات کی لڑکی اور وہ بھی بھملہ جیسے دور دراز کا علاقہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.