اسرائیل کے تمام 20یرغمالی واپس آگئے مگر ابھی کام مکمل نہیں ہوا، ٹرمپ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔امریکہ کے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تمام 20یرغمالی واپس آگئے مگر ابھی کام مکمل نہیں ہوا، حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پرتشدد ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا دعوی ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تمام 20یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا دوسر مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک پر امن مرحلہ شروع ہو گا، تاہم انھوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرائط انتہائی واضحہیں۔ ان کے مطابق حماس کو اپنے تمام ہتھیار چھوڑنے ہوں گے اور اپنی عسکری صلاحیتیں ختم کرنا ہوں گی، ورنہ جہنم پھٹ پڑے گی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے امن کو ایک موقع دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے۔نیتن یاہو نے واضح کیا کہ زندہ قیدیوں کی بازیابی کے بعد اگلا مرحلہ غزہ کو غیر عسکری بنانا ہے۔ انھوں نے کہا سب سے پہلے حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے اور دوسرا یہ کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ غزہ کے اندر کوئی اسلحہ ساز فیکٹری موجود نہ ہو اور وہاں ہتھیاروں کی اسمگلنگ نہ ہو۔ یہی اسے غیر عسکری بنانا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.