کنگ خان کی خوبصورت تربیت، سہانا خان نے مادھوری کا دل جیت لیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے ماضی کی خوبصورت اداکارہ مادھوری کا دل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق سہانا خان نے ممبئی میں منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی اور اپنی با ادب اور شائستہ شخصیت سے سب کا دل جیت لیا۔سہانا خان نے مادھوری ڈکشٹ کو گرمجوشی سے گلے لگایا اور لیجنڈ اداکارہ سے انتہائی احترام سے کہا کہ آپ مجھ سے پہلے فوٹوگرافروں کو پوز دے لیں۔ جس کے بعد سہانا خان پیچھے ہٹ گئی اور اپنی باری کا انتظار کیا۔

مادھوری ڈکشٹ اور سہانا خان کی اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں مداح شاہ رخ خان کی تربیت اور ان کی خاندانی اقدار کی تعریف کر رہے ہیں۔ سہانا خان تقریب میں اپنی جامنی رنگ کی ساڑھی میں خوب صورت اور باوقار دکھائی دے رہی تھی، صارفین نے اس ویڈیو پر ان کی تعریف کی اور سنسکاری کہا۔کچھ نے تبصروں میں کہا گیا کہ کتنی پیاری بات ہے، سہانا نے مادھوری جی سے کہا کہ آپ پہلے جائیں، ایک نے لکھا کتنی خوبصورت اور با ادب شہزادی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مادھوری جی کو کون ہے، جو عزت نہیں دے گا؟ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان نے واقعی اپنی بیٹی سہانا خان کی بہترین تربیت کی ہے۔تقریب میں کرینہ کپور، کرن جوہر، گوری خان اور دیگر ستارے بھی شریک تھے، سہانا خان نے 2023 میں فلم دی آرچیز سے کیا، ان کی اگلی فلم کنگ 2026 میں والد شاہ رخ خان کے ساتھ ریلیز ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.