حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی گینڈ پر آؤٹ ہوا تھا جیسے میں کبھی نہیں بھول پایا۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز و وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے کو کبھی نہیں بھولتا۔محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 75 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چیمپئن شپ سرکل میں اچھی اچیومنٹ رہی، ہم نے انگلینڈ کو ہرایا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ سیریز کافی اچھی ہو گی، میرا یقین ہے آپ جو کنڈیشنز کسی اور کیلئے بناتے ہیں وہ آپ کیلئے بھی چیلنجنگ ہوتی ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ باؤنس کا فرق ہوتا ہے، ہمارے ہاں لو باؤنس ہوتا ہے اور وہاں ہائی باؤنس ہوتا ہے، یہی چیز تھوڑا سا مسئلہ کرتی ہے اور اس کا کوئی حل نکالنا پڑتا ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسپن ٹریک بناتے ہیں تو ان کے لئے بھی وہی کنڈیشنز ہوتی ہیں، پاکستان میں جس طرح کی کنڈیشنز بنتی ہیں وہ تو 200 رنز والی ہوتی ہیں۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ یہاں بیٹرز کو تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ایسے نہیں ہوتا کہ اسپن ٹریک صرف اسپنرز کو ہی سپورٹ کرے گا، انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے یہاں پر آؤٹ کیے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونا کبھی نہیں بھولتا، میں نے اس موقع کے لیے کافی انتظار کیا تھا اور طویل عرصے بعد موقع ملا تھا۔ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ وہاں بیٹنگ کوچ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ باؤنسر کریں گے اور میں باؤنسر پر آؤٹ ہوا، میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ چیز ذہن میں رہتی ہے۔