سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنیکا نیا قانون نافذ، کفیل کی شرط ختم

حال نیوز۔۔۔۔۔۔سعودی عرب نے اپنے ملک میں رہائش اسکیم کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔پہلی پائیدار رہائش ہے جسکے لیے کسی بھی غیر سعودی کو مستقل سکونت کیلئے تقریباً 2 تیرہ ہزار ڈالر ادا کرنے پڑینگے جس سے اسے تاحیات رہائش دی جائے گی۔

دوسری اسکیم کے تحت غیر سعودی کو 26 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے جس کے تحت رہائش حاصل کرنے والوں کو متعدد سہولتیں دی جائیں گی جن میں شامل ہیں سعودی عرب میں کفیل یا اسپانسر کی ضرورت نہیں۔جائیداد کی خریداری، کاروبار یا ملازمت کرنیکی اجازت۔اہلیہ اور بچوں کی کفالت کی سہولت۔ملک میں آزادانہ آمد و رفت کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔بینکنگ، تعلیمی اور طبی سہولتوں تک رسائی۔بیرونِ ملک رقم منتقلی کی اجازت۔تاہم اس پروگرام کے تحت سعودی شہریت یا ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔

سعودی عرب میں مستقل سکونت اختیار کرنے کیلئے درخواست دینے والوں کے لیے شرائط میں شامل ہیں، عمر کم از کم 21سال ہو۔درست پاسپورٹ ہونا چاہیے۔کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔سعودی عرب میں قانونی طور پر داخلہ۔مستحکم آمدنی یا سرمایہ کی دستاویزات۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل طریقے سے درخواست دے سکتے ہیں

سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ پر دیا گیا درخواست فارم پر کریں۔ضروری دستاویزات (پاسپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، طبی رپورٹ وغیرہ)اپلوڈ کریں۔فیس ادا کریں اور تصدیق کا انتظار کریں۔فیصلہ عام طور پر 1سے 3ماہ کے اندر موصول ہوتا ہے۔سعودی حکومت کے مطابق یہ پروگرام ملک کی معیشت میں تنوع لانے، عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ہنرمند افراد کو مملکت میں موقع دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.