غیر سنجیدگی یا کچھ اور، پاکستان سپر لیگ کا مستقبل تاریک ہونے لگا

حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ کا مستقبل تاریک ہونے لگا۔ پاکستان سپر لیگ کے آئند سیزن کے حوالے سے حکام اہم فیصلے کرنے سے قاصر۔ غیر سنجیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بڑھنے لگی ہے کیونکہ لیگ سے متعلق کئی اہم فیصلے تاحال نہیں ہو سکے۔معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اس وقت سنگین انتظامی تاخیر کا شکار ہے، جب کہ فرنچائزز کی ویلیوایشن، نئی ٹیموں کی فروخت اور کمرشل معاہدوں کی تجدید جیسے معاملات رکے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کی ویلیوایشن چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم انتظامی پیچیدگیوں اور عمل کے سست روی کا شکار ہونے سے یہ ہدف پورا نہیں ہو سکا۔یہ تاخیر فرنچائز مالکان کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے، کیونکہ مالیاتی وضاحت کے بغیر وہ اپنے بجٹ، کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور تشہیری منصوبہ بندی نہیں کر پا رہے۔ اسی دوران کئی کمرشل پارٹنرز نے بھی اپنے معاہدوں کی تجدید ویلیوایشن مکمل ہونے تک مؤخر کر دی ہے۔

پاکستان سپر لیغ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کو اب سخت دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ معاملات کو جلد از جلد نمٹائے تاکہ پی ایس ایل 11 کی تیاریوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ادھر پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان بھی تاحال نہیں کیا جا سکا۔عام طور پر لیگ فروری اور مارچ میں کھیلی جاتی ہے، مگر اس سال ٹی20 ورلڈ کپ کی مصروفیات کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل 11 اپریل یا مئی میں منعقد کی جا سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.