دھرمیندر کے گھر کے باہر صحافیوں کے ڈیرے، سنی دیول برس پڑے

حال نیوز۔۔۔۔۔دھرمیندر کے گھر کے باہر صحافیوں کے ڈیرے، شرم نہیں آتی، سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان پر برس پڑے، بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ اہلیہ ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا کو دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سنی دیول والد دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر چلانے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان پر برس پڑے اور غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا۔بھارتی میڈیا پر شیئر ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔

سنی دیول نے ہاتھ جوڑ کر صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں؟وائرل ویڈیو میں سنی دیول نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہیں تو ویڈیو کیوں ڈال رہے ہو آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی!دوسری جانب بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ اہلیہ ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا کو دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کی صحت میں بہتری آرہی ہے، دھرم جی کی صحت ہمارے لیے بہت تشویشناک ہے، ان کے بچے سو نہیں پاتے لیکن پرسکون ہیں کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اداکارہ ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے آسان وقت نہیں لیکن میں کمزور نہیں پڑسکتی کیوں کہ مجھ پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں ہاں، خوشی ہے کہ وہ گھر واپس آ گئے ہیں، باقی سب اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔ہیما مالنی نے گفتگو کے دوران مداحوں سے دعاں کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ دوروز قبل بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18سمیت ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.