شہناز گل نصرت فتح علی خان کی فین، روحانی استاد کا درجہ دے دیا

حال نیوز۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نصرت فتح علی خان کی فین نکلی، روحانی استاد کا درجہ دے دیا، بھارتی گلوکارہ شہناز گِل نصرت فتح علی خان کی گائیکی کی معترف ہو گئی،  شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان نے 1ہزار سے زائد قوالیاں اور 125البمز ریلیز کیے، انڈین فلم انڈسٹری کی اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ شہناز گِل نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی وفات کے 28برس بعد بھی ان کی گائیکی کو طاقتور قرار دے دیا۔

انڈین اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کا حالیہ انٹرویو سے ایک مختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔وائرل کلپ میں بھارتی گلوکارہ نے بتایا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کی مداح ہیں اور گزشتہ 1برس سے ان کی غزلیں سن رہی ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری گلوکار کے متعدد گانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے نصرت فتح علی خان کی موسیقی کو روحانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نصرت فتح علی خان کو ایک سال سے سن رہی ہوں، ان کو سن کے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی گائیکی بہت گہری ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کا کہنا تھا کہ وہ جب گاتے ہیں تو بھگوان کے ساتھ کنکشن جڑتا ہے، ان کی گائیکی عام نہیں ہے وہ کچھ الگ ہے۔شہناز گل کے مطابق اگر انہیں (نصرت فتح علی خان کو)براہِ راست گاتا ہوئے بھی دیکھیں تو آپ کے ہاتھ خود بخود جڑ جائیں گے۔واضح رہے کہ شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان نے 1ہزار سے زائد قوالیاں اور 125البمز ریلیز کیے۔ انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا کر دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن کر ملک کا نام روشن کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.