سری لنکن کرکٹرز نے عوام کے دل جیت لئے، واپس جانے سے انکار

حال نیوز۔۔۔۔۔سری لنکن کرکٹرز نے عوام کے دل جیت لئے، واپس جانے سے انکارکر دیا۔ کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کردی، محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات 90منٹ جاری رہی، مہمان ٹیم کو دورہ جاری رکھنے پر آمادہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے،کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے کسی بھی کھلاڑی کے واپس نہ جانے کی تصدیق کردی۔

مینیجر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا۔اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے کہاتھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔سری لنکن بورڈ نے کہا کہ اگر سری لنکا کا کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔

چیئرمین محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔چیئرمین پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی۔ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کیے اور کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو سپروائز کرینگے اور انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.