حال نیوز۔۔۔۔۔۔بابر کو بہت مواقع مل چکے، اب کرکٹ پر توجہ دیں، سلمان علی آغا جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا، پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی انھیں بہت مواقع ملے، سلمان علی آغا جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں تاہم کچھ عرصہ سے فارم میں نظر نہیں آرہے، سلمان علی آغا اچھا کھیلے ہیں، دباؤ کو بالکل قبول نہیں کیا۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا، حسین طلعت اور سلمان علی آغا کی زبردست پارٹنرشپ رہی، نواز نے بھی بہترین کھیل پیش کیا ہے، پاکستان نے زبردست کم بیک کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف زبردست میچ ہوا ہے، سری لنکا بھی 3 بالرز کیساتھ کھیل رہا تھا، کرکٹ میں جدت آگئی ہے اب 5 بالرز کی ضرورت ہوتی ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اسپنرز کو شامل کرنیکی ضرورت ہے، ہمیں اوپر جانا ہے تو اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، ہمیں سری لنکا جیسی ٹیموں سے یکطرفہ میچ جیتنے ہوں گے۔پلاننگ اچھی رہے تو پھر میچ جیتنے میں آسانی رہتی ہے، پاکستان ٹیم نے اچھی بولنگ کی ہے جس کا نتیجہ سامنے ہے۔سری لنکا کی ٹیم نے شروع میں دباؤ بنایا تھا تاہم بعد میں ناکام رہے۔حارث رؤف نے جو بولنگ کی ہے وہ بھی بہترین تھی، حارث رؤف نے اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔