پولیس مقابلے کے دوران متعدد ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پولیس مقابلے کے دوران متعدد ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 1 ملزم اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ مکلی کی حدود سمینٹ فیکٹری کے قریب ولیج قاسم جوکھیو لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ میں 3 ملزمان گرفتار جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شاھنواز سولنگی، فرحان ھولانی ملاح اور زخمی ملزم کی شناخت مختیار ولد محمد علی بروہی رہائشی اصل ٹنڈو الہیار حال کچی آبادی مکلی کے طور پر ہوئی ۔

ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم ساتھیوں سمیت ضلع ٹھٹہ اور ٹنڈوالہیار سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کے قبضے سے ایک لوہی سریال اور لاٹھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار زخمی ملزم کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید تفتیش جاری

ترجمان ٹھٹہ پولیس

You might also like

Comments are closed.