ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریسکیو عملہ محرام الحرام کے چالیسویں کے موقع پر الرٹ ہے

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریسکیو عملہ محرام الحرام کے چالیسویں کے موقع پر الرٹ ہے چالیسویں کے موقع پر خوشاب سٹی میں جلوس محلہ عالم پناہ سے شروع ہو کر محلہ آہیرانوالہ اختتام پذیر ہو گا جلوس کے ہمراہ ریسکیو عملہ نے زنجیر زنی کے دوران 12 زخمی عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی ۔مزید انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے ہمراہ 2 ایمرجنسی وہیکلز، 6 ریسکیو موٹر بائیک اور 20 ریسکیورز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔

You might also like

Comments are closed.